احترام پر مبنی 8کتابوں کا اجراء کیا
بھوپال:14 ؍اکتوبر:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج اندور ایئرپورٹ پر ہندو ادھیاتمک سیوا سنستھان کے ذریعہ قوت نسواں (ناری شکتی ) کے احترام پر مبنی 8کتابوں کا اجراء کیا۔ اس موقع پر مسٹر رادھیشام شرما ، مسٹر جواہر منگوانی ، مسٹر ونود بڑلا و غیرہ موجود تھے ۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ کے اندور ایئرپورٹ پہنچے پر وزیر شہری ترقیات اور رہائشات مسٹر کیلاش وجے ورگیہ ، وزیر آبی وسائل مسٹر تلسی رام سلاوٹ ، میئر مسٹر پشیہ متر بھارگو ، ڈویزنل کمشنر مسٹر دیپک سنگھ ، کلکٹر مسٹر آشیش سنگھ ، پولس کمشنر مسٹر راکیش گپتا سمیت دیگر افسران اور عوامی نمائندوںنے ان کا استقبال کیا۔