بھوپال، 11 فروری (کیپشن) آج وزیر اعظم صوفی سمواد مہا ابھیان مدھیہ پردیش کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر ایم اعجاز خان اور صوفی سمواد مہا ابھیان مدھیہ پردیش کے انچارج قاضی سید دلشاد نے کی۔لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم صوفی سمواد مہا ابھیان مدھیہ پردیش کے شریک انچارج اور پیر حافظ دانش ریاستی نائب صدر اقلیتی مورچہ بی جے پی چشتی، صابری، عثمانی، قلندری، بھوپال کو مقرر کیا گیا تھا۔ اس موقع پر صوفی سمواد کے کئی معززین موجود تھے۔