بھوپال:04؍ فروری:وزراء ودھان سبھا میں دی گئی یقین دہانیوں کو عزم کے ساتھ پورا کریں۔ ودھان سبھا اسپیکر مسٹر نریندر سنگھ تومر نے یہ بات اٹل بہاری واجپائی انسٹی ٹیوٹ آف گڈ گورننس اینڈ پالیسی اینالیسس میں لیڈرشپ سمٹ کے دوسرے دن کے پہلے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ودھان سبھا اسپیکر مسٹرتومر انتظامی تال میل اور اسمبلی کے کام کاج کے موضوع پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کو اپنے محکمے کے کام کاج اور طریقہ کار کو پوری طرح سمجھنا چاہئے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، نائب وزیر اعلیٰ مسٹرجگدیش دیوڑا اورمسٹر راجیندر شکل اور وزراء کونسل کے اراکین موجود تھے۔ودھان سبھا اسپیکر مسٹر تومر نے انتظامی نظام اور کام کاج کی وضاحت کرتے ہوئے پالیسیوں کی بہتر تشکیل، نفاذ اور نظرثانی کے لیے مطالعہ کرنے کا مشورہ دیا۔ وزراء اپنے اپنے محکموں میں جدت پر بھی توجہ دیں۔ جائزہ لینے کے ساتھ وقت کے تقاضے کے مطابق محکمے میں انتظامی اصلاحات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیت، رابطہ اور تعاون اہم ہے۔ حکومت اور انتظامیہ ایک دوسرے کے معاون ہیں۔ وزراء محکمانہ افسران کے ساتھ کانفرنس کریں۔ اس میں محکمانہ افسران سے اہم رائے لی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کا ایک گروپ بنایا جائے اور محکمہ کے کام میں ماہرین کا تعاون لینا چاہئے۔ودھان سبھا اسپیکر مسٹر تومر نے ضلع انچارج وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نبھانے کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ انہوں نے محکمہ کی اسکیموں اور پروگراموں کے لئے مرکزی حکومت سے فنڈز حاصل کرنے کے بارے میں بھی بتایا۔وزیرپنچایت اور دیہی ترقیات مسٹر پرہلاد سنگھ پٹیل نے بجٹ، وزارتی کام کا نظام، کام کی تقسیم کے قواعد، ودھان سبھا حلقہ ترقیاتی منصوبہ بندی کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے ہر اجلاس میں ضمنی تخمینہ لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بجٹ اور بجٹ کے عمل کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔ وزیر مسٹرپٹیل نے کہا کہ ترقی کے ہدف کو مالی نظم و ضبط کے ساتھ حاصل کرنا ہوگا۔ مالی آزادی کا مقصد ہونا چاہئے۔ انہوں نے بجٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی معلومات دیں۔انڈر سکریٹری مسٹرسدھیر کوچر نے ریاستی سطح کے انتظامی ڈھانچے کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے انتظامی طریقہ کار اور انتظامی اصطلاحات کے بارے میں بھی معلومات دیں۔ مسٹردشینت سنگھ نے سوشل میڈیا مینجمنٹ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ تال میل پرشری وائی کے پاٹھک نے گڈ گورننس، ای-آفس، اسٹور آرڈر کے عمل، ای-ٹینڈرنگ کے قوانین اور جی ای ایم میں ٹیکنالوجی کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی۔
لیڈرشپ سمٹ کے دوسرے سیشن میں، ڈاکٹر ونے سہسر بدھے نے بی جے پی کی قیادت والی دیگر ریاستی حکومتوں کی کامیاب اسکیموں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے گجرات کے وروڈامیں شروع کی گئی جن وشواس بس اسکیم، کینال ٹاپ سولر پروجیکٹ، اسکول میں داخلے کا اتسو، احمد آباد کے بی آر ٹی ایس، اتر پردیش کے نکلمکٹ پردیش ابھیان، ایک ضلع ایک پروڈکٹ اسکیم،ہریانہ کی پریوار پہچان پتر اسکیم، مہاراشٹر کی جلیکت کیمپ اسکیم، گووا کی خود مکمل اسکیماور راجستھان کی انتودیہ اسکیم کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوںنے گووردھن اسکیم پر بھی بات چیت کی۔
صاف اندور اب ہماری شہری اقدار کا حصہ بن چکا ہے:
وزیر شہری ترقیات اور رہائشات مسٹر کیلاش وجے ورگیہ نے اندور کے ایک صاف اور ترقی یافتہ شہر کے طور پر ابھرتے ہوئے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صاف اندور اب ہماری شہری اقدار کا حصہ بن چکا ہے۔ اندور کا ہر شخص صفائی کا دوست ہے۔