بنگلورو، 3 فروری (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے سابق عظیم بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ہفتہ کو انکشاف کیا کہ ہندوستان کے مایہ ناز بلے باز وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کی امید کر رہے ہیں۔ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر اس بات کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا”میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ وہ ٹھیک ہیں” ۔ وہ کچھ وقت اپنے کنبہ کے ساتھ گزار رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ پہلے دو ٹیسٹ میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔ میں کسی اور چیز کی تصدیق نہیں کروں گا۔ میں انہیں واپس دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔ وہ ٹھیک ہیں، خوش ہیں۔‘‘حیدرآباد میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کی شکست کے بعد وراٹ نے اپنے مداحوں کو اپنی واپسی کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنے پرمجبور کردیا۔ کپتان روہت شرما، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز سے بات کرنے کے بعد وراٹ انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے باہر ہوگئے۔اے بی ڈی نے کہا “ہاں، ان کا دوسرا بچہ آنے والا ہے۔ ہاں، یہ کنبہ کے لئے وقت ہے… میرے خیال میں زیادہ تر لوگوں اولین ترجیح کنبہ ہے۔