وراثت کی واپسی

0
2

 

راجدھانی بھوپال کی نوابی دور کی تعمیر کردہ تاریخی و یادگار عمارت ”صدر منزل“ اب اپنی نئی پہچان کے ساتھ ہیریٹیج ہوٹل کی شکل میں مہمان نوازی کیلئے تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ نوابی ریاست میں دربار عام رہی بھوپال کی 126سالہ قدیمی و تاریخی وراثت صدر منزل شہر کے قلب میں جلد ہی ہیریٹیج ہوٹل کی شکل میں تبدیل ہونے جارہی ہے۔ اسمارٹ سٹی ڈیولپمینٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے ذریعہ 2017میں شروع کیا گیا رنوویشن کا کام تقریباًپورا ہوچکا ہے۔بہت جلد کولکاتہ کی ایٹماسفیئر کور کمپنی یہاں سافٹ اوپننگ (ٹرائل) شروع کر دیگی۔امےد ہے کہ نومبر میں ہوٹل کا نظام شروع ہو جائے گا۔ پروجیکٹ کے نوڈل افسر رتیش شرما نے بتایا کہ کولکاتہ کی ایٹماسفیئر ہوٹل چین اس کو آپریٹ کریگی۔ انڈو -اسلامک اور فرینچ آرکیٹیکچر کے ساتھ پتھروں میں دہلی کے لال قلعہ کے دیوان خاص جیسی پچکاری نظر آئے گی۔ شاہی لک دینے کیلئے ہوٹل کے کمروں میں ساگون کے دروازے لگائے گئے ہیں۔ اسمارٹ سٹی کمپنی کو یہ عمارت 30سال کی لیز پر دی گئی ہے۔ کمپنی کو اسکے عوض سالانی 80لاکھ روپئے ریونیو(کرایہ) حاصل ہوگا۔ لیز کا کرایہ ہر تین سال بعد بڑھایا جائے گا۔ 52ہزار اسکوئر فٹ میں تیار اس ہوٹل میں ایک ریستراں ( ریسٹورینٹ کے علاوہ 22کمرے ہونگے۔ ان میںکوئن سوئٹ، لگزری رومس کے علاوہ مہمانوں کیلئے ڈیجیٹل لائبریری بھی بنائی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ صدر منزل کی تعمیر 1898میں بھوپال کی نواب شاہجہاں بیگم نے کرائی تھی۔