بھوپال، 2 مارچ (رپورٹر)بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ جس میں مدھیہ پردیش میں 24 امیدوار کھڑے کیے گئے ہیں۔ ریاست کی 29 میں سے 24 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 29 سیٹوں میں سے 28 پر بی جے پی کا قبضہ ہے۔
گنا سے سندھیا پھر میدان میں
مدھیہ پردیش کی گنا-شیو پوری سیٹ سے جیوترادتیہ سندھیا، مرینا سے شیومنگل سنگھ، گوالیار سے بھرت سنگھ کشواہا، بھنڈ سے سندھیا رائے، ساگر سے لتا وانکھیڑے، دموہ سے راہل لودھی، کھجوراہو سے وی ڈی شرما، ستنا سے گنیش سنگھ، ریوا سے جناردن مشرا، ٹیکم گڑھ سے وریندر کھٹیک، جبل پور سے آشیش دوبے کو ٹکٹ دیا ہے۔
ودیشا سے شیوراج کو ٹکٹ
ودیشا سے شیوراج سنگھ چوہان اور بھوپال سے آلوک شرما، سیدھی سے راجیش مشرا، شہڈول سے ہمادری سنگھ، بیتول سے درگاداس اوئیکے، منڈلا سے فگن کلستے، نرمداپورم سے درشن سنگھ چودھری، راج گڑھ سے روڈمل ناگر، دیواس سے مہندر سنگھ سولنکی، کھرگون سے گجیندر پٹیل، کھنڈوا سے دنیشور پاٹل، مندسور سے سدھیر گپتا، رتلام سے انیتا ناگر سنگھ چوہان الیکشن لڑیں گی۔گنا- شیو پوری سے کے پی سنگھ کا ٹکٹ کٹ گیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں یہ فہرست جاری کی۔ 195 امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی سے الیکشن لڑیں گے۔