ویلنگٹن، 5 جنوری (یو این آئی) میٹ ہنری (چار وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ول ینگ (90 ناٹ آؤٹ) رنوں کی بہترین اننگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے اتوار کو پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 142 گیند باقی رہتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دے دی، اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔19 رنز دے کر چار وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کو ‘پلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا۔سری لنکا کے 178 رنز کے جواب میں بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ول ینگ اور راچن رویندرا کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 93 رنز جوڑے۔ 13ویں اوور میں چامینڈو وکرماسنگھے نے راچن رویندرا کو ہسرنگا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر اس شراکت کو توڑا۔ راچن رویندرا نے 36 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے پر 45 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے مارک چیپ مین نے ول ینگ کے ساتھ مل کر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لئے ناقابل شکست 87 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو صرف 26.2 اوورز میں 180 رنز بناکر نو وکٹوں سے جیت دلادی۔ول ینگ 86 گیندوں (90) اور مارک چیپ مین 36 گیندوں (29) رن بناکر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے واحد وکٹ چامینڈو وکرماسنگھے نے حاصل کی۔
اس سے قبل آج نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے 23 کے اسکور پر اپنی چار وکٹیں گنوادیں۔ پاتھم نسانکا (9)، کوسل مینڈس (2)، کامندو مینڈس (تین) اور کپتان چارتھ اسالنکا (صفر) پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے جنیت لیاناگے نے اویشکا فرنینڈو کے ساتھ مل کر اننگ کو سنبھالا۔ مچل سینٹنر نے 26ویں اوور میں لیاگن (36) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ اس کے بعد اسمتھ نے اویشکا فرنینڈو 63 گیندوں میں 56 رنز کوآؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ چامینڈو وکرماسنگھے (22)، ونیندو ہسرنگا (35)، احسان ملنگا (چار) اور اسیتا فرنینڈو (دو) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔