ہیملٹن، 14 جنوری (یو این آئی) فن ایلن کی 76 رن کی نصف سنچری اننگز اور ایڈم ملنے کی شاندار گیندبازی چار وکٹوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے اتوار کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 21 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو-صفر سے برتری حاصل کرلی ہے۔195 رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی خراب رہا اور اس کے دونوں اوپنرز صائم ایوب ایک رن بنا کر اور محمد رضوان سات رنز بنا کر دوسرے ہی اوور میں پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بابر اعظم اور فخر زمان نے پاکستان کی اننگز کو سنبھالا۔ بابر اعظم نے 43 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ اعظم ساوتھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ زمان نے 25 گیندوں میں تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ وہ ملنےکے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 13 گیندوں پر 22 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ملز نے انہیں ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ پاکستان کے آٹھ بلے باز دوہرے ہندسے کو بھی نہ چھو سکے اور پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 173 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں گرتی چلے گئیں، بابر اعظم نے 43 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی، افتخار احمد 4، اعظم خان 2، عامر جمال 9، عباس آفریدی 7 ، حارث رؤف 2 جبکہ اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
ٹم ساؤتھی، بین سیئرز اور ایش سوڑھی نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ رضوان نے ایک چھکا لگا کر سابق کپتان محمد حفیظ کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔رضوان نے 74 ٹی ٹونٹی اننگز میں 77 جبکہ محمد حفیظ نے 108 اننگز میں 76 چھکے مار رکھے ہیں۔پاکستان کی طرف سے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں محمد رضوان 77 چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ شاہد آفریدی 73 چھکوں کے ساتھ تیسرے، شعیب ملک 69 چھکوں کے ساتھ چوتھے اور عمر اکمل 55 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔