ماؤنٹ مونگانوئی، 30 دسمبر (یو این آئی) مچل ہی (41 ناٹ آؤٹ)، مارک چیپ مین (42) اور ٹم رابنسن (41) کی شاندار اننگز اور جیکب ڈفی (چار) کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی 20 میچ میں نے سری لنکا کو 45 رنز سے شکست دی۔ اسی کے ساتھ نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ مچل ہی کو ان کی بہترین کارکردگی پر ’پلیئر آف دی میچ‘ سے نوازا گیا۔نیوزی لینڈ کے 186 رن کے جواب میں سری لنکا کی اوپننگ جوڑی پتھم نسنکا اور کوسل مینڈس نے پہلے وکٹ کے لیے 32 رن جوڑے۔ مچل سینٹنر نے پانچویں اوور میں کوسل مینڈس (10) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو پہلا دھچکا دیا۔ اس کے بعد 10ویں اوور میں جیکب ڈفی کو پتھم نسنکا نے آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ پتھم نسنکا نے 28 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکے لگا کر (37) رن بنائے۔ 12ویں اوور میں کامنڈو مینڈس (10) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سری لنکا نے صرف 14 رن کے اضافے کے بعد اپنے سات وکٹ گنوا دیئے۔سولہویں اوور میں جیکب ڈفی نے کوسل پریرا کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو چوتھا دھچکا دیا۔ کوسل پریرا نے 35 گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکےلگاتے ہوئے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ وینندو ہسرنگا (ایک)، مہیش تیکشنا (0) کو ڈفی نے آؤٹ کیا۔ چرتھ اسلنکا 16 گیندوں پر 20 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اویشکا فرنینڈو (پانچ) اور میتیشا پتیرانہ (صفر) کو میٹ ہنری نے آؤٹ کیا۔ جیکری فاکس نے 20ویں اوور میں بنورا فرنانڈو (تین) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ نیوزی لینڈ کے بالنگ اٹیک کے سامنے سری لنکا کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 141 رن پر ڈھیر ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے چار اووروں میں 15 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ میٹ ہنری اور مچل سینٹنر نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ مائیکل بریسویل اور جیکری فاکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔اس سے قبل آج سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور تیسرے ہی اوور میں ہی راچن رویندر (ایک) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ انہیں نووان تشارا نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے مارک چیپ مین نے ٹم رابنسن کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور دوسرے وکٹ کے لیے 69 رن کی شراکت داری قائم کی۔ 10ویں اوور میں وینندو ہسرنگا نے ٹم رابنسن کو بولڈ کرکے سری لنکا کو دوسری کامیابی دلائی۔ ٹم رابنسن نے 34 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکے لگا کر (41) رن بنائے۔ اس کے بعد ہسرنگا نے مارک چیپ مین کو مینڈس کے ہاتھوں اسٹمپ کرا دیا۔ مارک چیپ مین نے 29 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر (42) رن بنائے۔ گلین فلپس نے 16 گیندوں پر 23 رن بنائے۔ ڈیرل مچل (18) رن آؤٹ ہوئے۔مچل ہی نے 19 گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے (41 ناٹ آؤٹ) رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ مائیکل بریسویل پانچ رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 186 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے دو وکٹ حاصل کئے۔ نووان تشارا اور متیشا پتیرانہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔