نیمار برازیل کی ٹیم سے باہر

0
10

ریو ڈی جنیرو، 11 مئی (یو این آئی) گھٹنے کی سنگین چوٹ سے صحت یاب ہو رہے نیمار کو کوپا امریکہ مہم کے لیے برازیل کی ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔نیمار اکتوبر میں اپنے بائیں گھٹنے میں کروسی ایٹ لگمنٹ کے ٹوٹنے کے بعد سے نہیں کھیلے ہیں اور 32 سالہ کھلاڑی کو 20 جون سے امریکہ میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے فٹ ہونے کا بہت کم امکان ظاہر کیا گیا تھا۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر کاسمیرو اور ٹوٹنہم ہاٹسپر کے فارورڈ رچرڈسن بھی ٹیم میں جگہ بنانے سے محروم رہے۔ دونوں اپنے اپنے کلبوں میں خراب فارم اور انجریز سے نبرد آزما ہیں۔
مینیجر ڈوریوال جونیئر نے پالمیراس کے نوجوان اینڈریک کو اپنے 23 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ یہ فارورڈ، جو جولائی میں 18 سال کے ہوتے ہی ریال میڈرڈ میں شامل ہو جائے گا، نے ویمبلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف 1-0 کی جیت اور مارچ میں سینٹیاگو برنابیو میں اسپین کے خلاف 2-2 سے ڈرا میں برازیل کے لیے گول کیا تھا۔برازیل اپنی کوپا امریکہ مہم کا آغاز 24 جون کو لاس اینجلس میں کوسٹاریکا کے خلاف کرے گا اور گروپ مرحلے میں پیراگوئے اور کولمبیا کا بھی مقابلہ کرے گا۔