ایودھیا، 22 جنوری (یواین آئی) شری رام کے شہر ایودھیا پہنچ کر ملک کی سینئر بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال اور ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج رام للا کے پران پرتسٹھا کی تقریب میں کافی خوش نظر آئیں۔تقریب کے دوران سائنا نہوال نے کالی جیکٹ اور گلے میں رام نام کا بھگوا اسکارف پہن رکھا تھا۔ متھالی راج نے بھی سبز رنگ کا کرتہ پہن رکھا تھا۔نہوال نے کہا کہ آج اتنا بڑا مندر کھل گیا ہے۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں شری رام کے پران پرتسٹھا میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔ کرکٹر انیل کمبلے بھی تقریب میں شرکت کے لیے ایودھیا پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پران پرتشٹھا کے موقع کا حصہ بن کر خوشی اور مسرت ہوئی۔واضح رہے کہ کرکٹرز سچن تنڈولکر، سنیل گواسکر، کپل دیو، مہندر سنگھ دھونی، وراٹ کوہلی، ہربھجن سنگھ اور روی چندرن اشون سمیت دیگر کھیلوں کے شطرنج کے گرینڈ ماسٹر وشواناتھن آنند، عظیم کھلاڑی پی ٹی اوشا اور فٹبالر بائیچنگ بھوٹیا، دیپچنگ بھوٹیا، سابق بیڈمنٹن اسٹار گوپی چند وغیرہ نامور کھیلوں کی شخصیات کو رام مندر کے پران پرتسٹھا کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔