نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے مشن اولمپک سیل (ایم او سی) نے دو بار کی عالمی چیمپئن باکسر نکہت زرین کو پیرس 2024 اولمپک کی تیاری کے لیے ہائی ٹیک آلات فراہم کرانے کی درخواست اور ٹینس کھلاڑی کو شرت کمل کو جرمنی میں ٹریننگ کومنظوری دے دی ہے۔ان جدید ترین آلات میں لیزر یونٹ-بی ٹی ایل، اینکل ریپ گیم ریڈی، فل لیگ ریپ گیم ریڈی، ہینڈ رِسٹ ریپ گیم ریڈی اور ٹرالی بی ٹی ایل لیزر یونٹ شامل ہیں۔ ان سب میں ہائی انٹنسٹی والے لیزر ایپلی کیشنز کا استعمال کیا جاتا ہے جو آپریٹر کی ضرورت کے بغیر یکساں طورپر توانائی کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ آلات کمر کی اکڑن، پٹھوں کے درد کو کم کرنے اور چوٹ سے صحت یاب ہونے میں انتہائی موثر ہوتے ہیں۔ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز 2023 میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے بعد نکہت زرین نے خواتین کے 50 کلوگرام زمرے میں آئندہ سمر گیمز کے لیے پہلے ہی اپنی جگہ پکی کر لی تھی۔ ایم او سی نے شرت کمل کے جرمنی کے شہر ڈسلڈورف میں نیشنل ٹیبل ٹینس ٹریننگ سینٹر میں کو ان کے کوچ کرس فیفر اور سینٹر کوچ ڈینی ہیسٹر کے تحت 22 روزہ تربیت کے لیے مالی امداد کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔ یہ فنڈز ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) پہل کے تحت مختص کیے جائیں گے، جس کا مقصد ہندوستانی ایتھلیٹس کو عالمی مقابلوں، خاص طور پر اولمپکس میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنا ہے۔پیرس 2024 میں جانے والی ریس واکر پرینکا گوسوامی کے کوچ برینٹ ویلنس کے تحت آسٹریلیا میں ٹریننگ لینے کی تجویز کو بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ پرینکا، جو پیرس اولمپکس کے لیے کوٹہ حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ تھیں، وہ کینبرا کے قریب ہائی ٹیک ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کریں گی اور آنے والے سمر گیمز کی تیاری کے لیے کچھ مقامی مقابلوں میں بھی حصہ لیں گی۔ بھونیش مینڈیرٹا کو غیر ملکی کوچ ڈینیئل ڈی اسپگنو کے تحت ایک ہفتے کے تربیتی کیمپ کے لیے بھی ٹاپس سے تعاون حاصل ہوگا۔ کوچ اسپگنو دوسرے سلیکشن ٹرائلز کے دوران بھونیش کو تربیت دینے کے لیے ہندوستان میں ہوں گے۔ایم او سی نے ردھی اور دھیرج بومادیورا کے لیے تیر اندازی کے آلات کی خریداری کے لیے مالی امداد کو بھی منظوری دے دی ہے۔ بوما دیورا واحد ہندوستانی تیر انداز ہیں جنہوں نے اب تک پیرس 2024 کا کوٹہ حاصل کیا ہے۔ایتھلیٹ الدوز پال، پارول چودھری، ٹیبل ٹینس کھلاڑی مانیکا بترا، شریجا اکولا، مانوش شاہ، سواستیکا گھوش، دیا چتلے، پایس جین اور بیڈمنٹن کھلاڑی کدامبی سری کانت، ایچ ایس پرنائے کے لیے بھی مختلف زمروں میں مالی امداد کی منظوری دی گئی ہے۔