سری نگر،17فروری(یو این آئی)ڈی جی پی جموں وکشمیر آر آر سوین کا کہنا ہے کہ پولیس نوجوانوں کو بندوق اٹھانے اور دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت کرنے سے باز رکھنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سے زیادہ نوجوانوں کو بندوق اٹھانے کے لیے تیار کرنے والا زیادہ بڑا مجرم ہے۔ان باتوں کا اظہار پولیس چیف نے بارہمولہ میں عوامی دربار کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو تشدد سے پرے رکھنے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے نئی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔ان کے مطابق نوجوانوں کو دہشت گردی اور منشیات کی لت سے محفوظ رکھنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔