پلے کیلے، 09 فروری (یو این آئی) پتھم نسانکا کی طوفانی ڈبل سنچری اور اویشکا فرنینڈو کی 88 رن کی نصف سنچری کی بدولت سری لنکا نے جمعہ کو پہلے ون ڈے میں افغانستان کو جیت کے لیے 382 رن کا ہدف دیا ہے۔آج افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آئی سری لنکا کی اوپننگ جوڑی پاتھم نسانکا اور اویشکا فرنینڈو نے پہلی وکٹ کے لیے 182 رن کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ نسانکا نے 138 گیندوں میں 19 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 210 رن بنائے۔27ویں اوور میں فرید نے اویشکا فرنینڈو کو زدران کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر افغانستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ فرنینڈو نے 88 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 88 رن بنائے۔ اس کے بعد نبی نے کپتان کوسل مینڈس کو 16 رن پر پویلین بھیج دیا۔ فرید ہی نے سدیرا سمارا وکرما کو 44 رن پر آؤٹ کیا۔ چارتھ اسلنکا سات رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا نے مقررہ 50 اووروں میں تین وکٹوں پر 381 رن کا بڑا اسکور بنایا۔افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نبی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔