ٹیکم گڑھ، 24 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ ضلع میں اتوار کو دو سگے بھائیوں کی ندی میں ڈوب کر موت ہو گئی۔ حادثے کے وقت جاں بحق افراد کے لواحقین کھیتوں کی رکھوالی کر رہے تھے۔ ہولی سے ایک دن پہلے پیش آئے حادثے کی وجہ سے گاؤں میں سوگ کا سماں ہے۔ گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے۔
معلومات کے مطابق پورا معاملہ جتارا تھانہ علاقہ کا ہے۔ یہاں گاوں لار خورد میں دو سگے بھائی ندی میں نہانے گئے تھے۔ نہاتے ہوئے دونوں گہرے پانی میں چلے گئے۔ جس کے بعد دونوں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ بچوں کے والدین ندی کے قریب کھیتوں کی رکھوالی کر رہے تھے۔ متوفی بچوں کے والد وشن ناتھ سپرا نے بتایا کہ وہ لار گاؤں کا رہنے والا ہے۔
گوڑ گاوں کھیتوں کی رکھوالی کے لئے گئے تھے۔ جہاں خاندان کے تمام افراد فصلوں کی رکھوالی کر رہے تھے۔ اس دوران چھوٹا بیٹا دیویندر (5) نہانے کے لیے ندی میں گیا، جب وہ ڈوبنے لگا تو بڑا بیٹا روہن (7) بھی اسے بچانے کے لیے ندی میں کود گیا۔ دونوں بھائیوں کو ڈوبتے دیکھ کر تیسرا بھائی بھاگ کر اہل خانہ کے پاس گیا اور انہیں حادثے کی اطلاع دی۔
اس کے بعد اہل خانہ اور گاؤں والے موقع پر پہنچے اور دونوں بچوں کو باہر نکال کر قریبی سرکاری اسپتال جتارا لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد دونوں بچوں کو مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے پنچنامہ کرنے کے بعد دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ادھر حادثے کے بعد پورے گاؤں میں سوگ ہے۔ گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے۔