پیرس، 2 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی نتیش کمار نے پیر کو پیرس پیرا اولمپک 2024 گیمز میں بیڈمنٹن ایونٹ کے مردوں کے سنگلز ایس ایس 3 زمرے میں طلائی تمغہ جیتا۔نتیش نے آج کھیلے گئے فائنل میچ میں برٹین کے ڈینیئل بیتھل کو 2-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے بیتھل کو 21-14، 18-21 اور 23-21 سے شکست دی۔نتیش نے پیرا اولمپک گیمز میں ہندوستان کے لیے دوسرا گولڈ میڈل جیتا ہے۔ اس سے قبل خاتون شوٹر اونی لکھیرا نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ 29 سالہ نتیش مردوں کے سنگلز ایس ایل 3 زمرے میں ٹیم انڈیا کے لیے تمغہ جیتنے والے تیسرے پیرا شٹلر بن گئے ہیں۔ورلڈ چیمپیئن شپ 2024 کے برونز میڈلسٹ نتیش نے پیرالمپکس 2024 میں اپنے تمام پانچ میچوں میں جیت حاصل کی اور طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل، تلسیمتھی مروگیسن نے پیرا اولمپک 2024 گیمز میں ہم وطن منیشا رامداس کو 2-0 سے ہرا کر خواتین کے سنگلز ایس یو5 کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ وہیں نتیا سری کو چین کی لن شوانگ باؤ سے ہارنے کے بعد کانسی کے تمغے کے لیے انڈونیشیائی کھلاڑی سے مقابلہ کریں گی۔
اتوار کی رات کھیلے گئے میچ میںلسیمتھی مروگیسن نے منیشا رامداس کو 23-21، 21-17 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔فائنل میں تلسیماتھی کا مقابلہ چین کی کیو ژیا یانگ سے ہوگا۔ منیشا کا مقابلہ ڈنمارک کی کیتھرین روزینگرین سے ہوگا۔ایک اور میچ میں نتھیا شری کو سیمی فائنل میں چین کی لن شوانگ باؤ کے خلاف 13-21، 19-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نتیا آج رات 8.20 بجے انڈونیشیا کی لینا مارلینا کے ساتھ کانسے کے تمغے کا مقابلہ کھیلے گی۔وہیں مکسڈ ڈبلز ایس ایس 6 کے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں نتیا سری اور شیوراجن سولاملائی کی ہندوستانی جوڑی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ نتیا سری اور شیوراجن سولاملائی کو انڈونیشیا کے سبحان اور مارلینا نے 2-0 سے شکست دی۔ہندوستانی جوڑی نے میچ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائی لیکن بالآخر 17-21 اور 12-21 سے ہار گئی۔