میلبورن، 18 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی اسٹار ٹینس کھلاڑی سمیت ناگل جمعرات کو مردوں کے سنگلز مقابلے کے دوسرے راؤنڈ میں چین کے شانگ جونچینگ سے 6-2، 3-6، 5-7، 4-6 سے ہار کر آسٹریلین اوپن سے باہر ہو گئے۔ ناگل نے آج یہاں کورٹ نمبر 13 پر کھیلتے ہوئے شاندار آغاز کیا اور پہلا سیٹ 6-2 سے جیتا۔ اس کے بعد چینی کھلاڑی نے زبردست واپسی کی اور دوسرے سیٹ کے چوتھے گیم میں سمیت کی سرو کو توڑ دیا اور جونچینگ نے دوسرا سیٹ آسانی سے 6-3 سے جیت لیا۔