بھوپال، 29 فروری (پریس ریلیز) بھوپال مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی (می کیپس) کے سیکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کل ایک جاب فیئر کا انعقاد کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ می کیپس کی جانب سے ضرورت مند طلباء کی تعلیمی رہنمائی اور فلاح وبہبود کیلئے مختلف طرح کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ اِسی سلسلے میں طلباء کو آمدنی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے صبح ۱۰ بجے،۲ مارچ ۲۰۲۴ بروز سنیچر جاب فیئر پروگرام کاانعقاد کیا جارہا ہے جسمیں بارہویں پاس اور انڈر گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ کے ساتھ ساتھ جن طلباء نے مختلف ڈپلو ماز کیے ہیں جو تجربہ کار یا غیر تجربہ کار ہوں اپنے اوریجنل دستاویز کےساتھ ایل جی ایس اسکول وی آئی پی روڈ نزد خانوگاؤں بھوپال پہنچ کر استفادہ حاصل کرسکتے ہیں دیئے گئے نمبروں پر راپطہ بھی قائم کیا جاسکتا ہے۔ موبائل8815878167، 0755-2530823