بھوپال :13؍مارچ (پریس ریلیز)بھوپال میں چل رہے مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پر موشن سوسائٹی( می کیپس) کی جانب سے اسکالرشپ پروگرام کاانعقاد کیا گیا۔ می کیپس کے اعزازی سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن نے بتایا می کیپس بھوپال کا ایک ایسا تعلیمی سماجی ادارہ جو گزشتہ ۳۸ سالوں سے مسلم سماج کے ہو نہار اور محنتی طلبہ کی تعلیمی رہنمائی اور مالی تعاون کے ذریعے مستقبل کے لیے کوشاں ہے۔ آپ کے اس محبوب ادارے نے کووڈ کے زمانے میں بھی غریب و نادار بچوں کی بھرپور مالی مدد کی ہے، اسی سلسلےمیں آج کے پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں محترم عادل حسین ٹیکنو ٹاسک کمپنی کے ڈائریکٹر نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں نظم و ضبط کا ہونا اور ٹائم کا پابند ہونا بہت ضروری ہے ،جب ہی کامیابی آپ کی قدم چومے گی ،آپ نے مزید کہاکہ اسلام پھیلا ہے تو اخلاق سے پھیلا ہے۔رمضان المبارک میں طلبہ کی ذمہ داریوں کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے جناب عارف جنید ندوی نے کہا ہمیں قران کی تلاوت سمجھ کر کرنا چاہیے جب تک ہم قران کو سمجھ کر نہیں پڑھیں گے تب تک ہم دین کو نہیں سمجھ سکتے ،ہمیں قرآن کےچار فرض کویاد رکھناچاہئے، اسکی تلاوت کرنا، اسکوسمجھنا ،اس پر عمل کرنا اور دوسروں تک پہنچانا ،رمضان کا مہینہ ہمیں اسی پر عمل کرنے کی تلقین کرتا ہے۔
اس موقع پروفیسر سراج احمد نے طلبہ کی کاؤنسلنگ کی اور ایک لاکھ روپے کےچیک تقسیم کیے گئے ،اس موقع پر کیپٹن فرحت صدیقی ،ڈاکٹر احمد علی خان( آل سینٹ کالج کے سابق ڈین) احمد کمال، جناب سید ارشد علی اور ڈاکٹر شبستہ بھی موجود تھیں۔