بنگلورو، 29 مارچ (یو این آئی) شریاس آئیر کی کپتانی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مسلسل دوسری جیت درج کی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) نے انڈین پریمیئر لیگ 2024 (IPL) میں مسلسل دوسری جیت حاصل کی ہے۔ ٹیم نے رواں سیزن کے 10ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ اس سیزن میں میزبان ٹیم کی پہلی شکست ہے۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے لگاتار 9 میچ جیتے تھے۔
بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں جمعہ کو کولکتہ نے 183 رنز کا ہدف 1.5 اوور میں 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ شریاس آئر 39 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست لوٹے اور رنکو سنگھ 5 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست لوٹے۔ وینکٹیش آئیر نے 50 رنز کی اہم اننگز کھیلی، سنیل نارائن نے 47 رنز اور فل سالٹ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ یش دیال، میانک ڈگر اور وجے کمار ویشکھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی نے 20 اوور میں 6 وکٹ پر 182 رن بنائے۔ آر سی بی کی جانب سے ویرات کوہلی نے 59 گیندوں پر 83 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 4 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ لیگ میں 52 ویں ففٹی اسکور کی۔ ان کے علاوہ کیمرون گرین نے 33 اور گلین میکسویل نے 28 رنز بنائے۔ کولکتہ کی جانب سے آندرے رسل اور ہرشیت رانا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ وراٹ کوہلی کی 59 گیندوں پر 83 رنوں کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 10ویں میچ میں جمعہ کو رائل چیلنجرز بنگلور نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو جیتنے کے لیے 183 رنوں کا ہدف دیا ہے۔آج کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور کی اوپننگ جوڑی وراٹ کوہلی اور کپتان فاف ڈوپلیسی نے اچھی شروعات کرنے کی کوشش کی لیکن دوسرے ہی اوور میں ہرشت رانا نے ڈوپلیسی کو آٹھ رن پر آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد وراٹ اور کیمرون گرین نے اننگز کو سنبھالا اور دوسرے وکٹ کے لیے 65 رن کی شراکت قائم کی۔ کیمرون کو نویں اوور میں آندرے رسل نے بولڈ کر دیا۔ کیمرون نے 21 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 33 رن بنائے۔ رجت پاٹیدار اور انج راوت تین تین رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وراٹ کوہلی نے 59 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 83 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ وہیں دنیش کارتک نے آخری اووروں میں آٹھ گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 20 رن بنائے۔
بنگلورو نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹوں پر 182 رن بنائے۔کے کے آر کی جانب سے ہرشت رانا اور آندرے رسل نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ سنیل نارائن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔