کلکتہ 5مارچ (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج واضح کیا کہ وہ دیدی نمبر ون نہیں ہیں بلکہ ریاست اورملک بھر کے عوام کی بہن ہیں ۔ریاستی وزیر اور گلو کار اندرنیل سین نے مغربی مدنی پور کے پروگرام میں عوامی فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ ممتا بنرجی ملک کی دیدی نمبر ون ہیں ۔ممتا بنرجی گزشتہ دنوں ایک پرائیوٹ ٹیلی ویژن چینل کے ریئلٹی شو دیدی نمبر ون کے خصوصی ایپی سوڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر نظر آئیں۔ یہ گزشتہ اتوار کو اس چینل پر نشر ہوا تھا۔ شو کی میزبانی رچنا بنرجی کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے منگل کو اپنی تقریر کے بعد اندرنیل کو گانے کے لیے بلایا۔ گلوکار وزیر نے مائیکروفون پکڑتے ہی اسکول کے طلباء سے کہا، ’’کیا آپ نے اس دن دیدی نمبر ون کو دیکھا تھا؟‘‘ اس کے بعدانہوں نے ممتا کی طرف دیکھا اور کہاکہ’’یہ دیدی نمبر ون ہے۔‘‘۔ریاستی وزیر اندرنیل کے اس بات پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مائیک سے اعلان کیا کہ میں دیدی نمبر ون نہیں ہوں۔میں دنیا کی بہن ہوں، میں ملک کی بہن ہوں، میں ریاست کی بہن ہوں۔ چند ماہ قبل رچنا وزیر اعلیٰ سے ملنے نوبنو گئی تھیں۔ اس کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ممتا ان کے ریئلٹی شو میں بطور مہمان نظر آئیں گی۔ رچنا وہ دعوت نامہ دینے ریاستی حکومت کے سکریٹریٹ گئی تھیں۔ اس خصوصی ایپی سوڈ کی شوٹنگ ڈھائی ہفتے قبل ہوڑہ کے ڈمرجلا اسٹیڈیم میں کی گئی تھی۔ اس ایپی سوڈ میں حصہ لینے والوں میں ڈانسر اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گنگوپادھیائے کی اہلیہ ڈونا گنگوپادھیائے، دو موسیقار اروندھتی ہوم چودھری اور سری رادھا بنرجی شامل تھیں۔
مقابلے میں شامل نہیں ہونے کے باوجود ممتا نے اپنینظمیں پڑھنے کے ساتھ ساتھ کینوس پر تصویریں بھی بنائیں۔