ممبئی 2 مارچ (یو این آئ )بمبئی ہائی کورٹ نے ایک حکم میں واضح کیا ہے کہ اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت جاری کیا گیا نکاح نامہ شادی کا حتمی اور درست ثبوت ہے۔ بشرطیکہ سرٹیفکیٹ کو کسی عدالت یا مناسب اتھارٹی نے منسوخ نہ کیا ہو۔ جسٹس گریش کلکرنی اور جسٹس ادویت سیٹھنا کی بنچ نے ایک خاتون کو نیا نکاح نامہ جاری کرنے کی ہدایت دینے سے انکار کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے۔ خاتون کا شوہر بیرون ملک میں رہتا ہے۔ اس لیے ان کی شادی کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت رجسٹر کیا گیا۔جرمن سفارتخانے نے خاتون کی ویزا درخواست کو اس بنیاد پر مسترد کر دیا تھا کہ خاتون کو نکاح نامہ جاری کرتے وقت اسپیشل میرج ایکٹ کے سیکشن 5 پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔ مذکورہ دفعہ کے تحت، شادی سے پہلے، شوہر یا بیوی دونوں کو مسلسل 30 دن تک ہندوستان میں رہنے کی ضرورت ہے۔ چونکہ خاتون کے معاملے میں دفعہ 5 کی پیروی نہیں کی گئی۔ اس لیے اس کی سند باطل ہے۔ سفارت خانے کے اس رویے کی وجہ سے خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ خاتون نے درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ اکتوبر 2024 سے ہندوستان میں رہ رہی ہے۔