میرا فون پیگاسس کے ذریعہ ہیک ہوا

0
8

سرینگر10جولائی:جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے آج اپنے ایک بیان میں جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعہ موبائل فون ہیک کیے جانے کا سنگین الزام بی جے پی پر عائد کیا۔ اس بیان کے ساتھ ہی اسرائیلی کمپنی این ایس او کے ذریعہ تیار پیگاسس سافٹ ویئر ایک بار پھر سرخیوں میں آ گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے اپنے آئی فون پر آئے ایک الرٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے فون ہیکنگ سے متعلق یہ دعویٰ کیا ہے۔ التجا مفتی نے یہ بیان بدھ کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دیا ہے۔ اس پوسٹ میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’ایک ایپل الرٹ آیا کہ میرے فون کو پیگاسس کے ذریعہ ہیک کیا گیا ہے، جسے حکومت ہند نے ناقدین اور سیاسی مخالفین کو پریشان کرنے کے لیے خریدا اور اسلحہ بنایا ہے۔ بی جے پی بے شرمی سے خواتین کی جاسوسی صرف اس لیے کرتی ہے کیونکہ ہم ان کی بات ماننے سے انکار کرتے ہیں۔ وہ اور کتنا نیچے گرے گی؟‘‘ قابل ذکر ہے کہ پیگاسس ایک جاسوسی سافٹ ویئر ہے جسے فون اور لیپ ٹاپ جیسے الیکٹرانک ڈیوائس میں انسٹال کر ڈاٹا چرایا جاتا ہے۔ انسٹالیشن کے بعد یہ سافٹ ویئر یوزر کا ڈاٹا چرانے لگتا ہے۔ یوزر کو پتہ بھی نہیں چلتا ہے اور اس کا ڈاٹا چرا لیا جاتا ہے۔