پیرس، 4 اگست (یو این آئی) ہندوستانی نشانہ باز مہیشوری چوہان اور رائزہ ڈھلوں آج پیرس اولمپکس 2024 گیمز میں خواتین کے اسکیٹ فائنل کے لیے کٹ آف سے چوک گئیں، جس سے کوالیفکیشن مقابلے میں ان کی مہم ختم ہو گئی۔ مہیشوری ایشیائی چمپئن شپ کی کانسی کی تمغہ فاتح چوتھے راؤنڈ کے اختتام تک تمغے کی دعویدار تھیں ۔ تاہم، فائنل راؤنڈ میں تین مرتبہ چوکنے کے بعد، انہوں نے 22/25 کا اسکور کیا اور کل 118/125 کے ساتھ 14ویں نمبر پر رہیں۔ اگرچہ ڈھلوں نے پہلے دن کی کمی کی تلافی کی لیکن یہ انہیں کوالیفکیشن اسٹینڈنگ کے ٹاپ 20 میں لے جانے کے لیے کافی نہیں تھا۔ وہ 113/125 کے اسکور کے ساتھ 23ویں نمبر پر رہیں۔ صرف ٹاپ چھ نشانے باز ہی فائنل میں پہنچے۔ ہندوستان کے اننت جیت سنگھ ناروکا بھی ہفتہ کو مردوں کے اسکیٹ فائنل میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔