پریاگ راج:یکم جنوری(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں منعقد ہونے والے مہاکمبھ میں لمبے عرصے سے چل رہے پیشوائی اور شاہی اسنان کو مغلوں کی علامت مانتے ہوئے سادھو سنتوں کی مخالفت کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے شاہی اسنان کو ’امرت اسنان‘ اور پیشوائی کو’نگر پریویش‘ کا اعلان کر اکھاڑوں کے اختلاف کو ختم کردیا ہے۔
سادھو سنتوں میں ’امرت اسنان‘ اور پیشوائی کو نگر پرویشن سے وزیر اعلی کے اعلان سے خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ سادھو سنتوں کا کہنا ہے کہ یوگی نے مغل عہد سے چلے آرہے ان کی علامت کو ختم کر سناتن کے علم کے اعزاز میں اضافہ کیا ہے۔ مہاکمبھ میں سنتوں اور عقیدت مندوں کے تروینی میں عقیدے کی ڈبکی لگانے کے دوران سبھی چھ اسنان ایام پر پھولوں کی بارش کر سنتوں اور عقیدت مندوں کا احترام قرار دیا۔ سنتوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے یہ احترام سادھو۔سنتوں اور عقیدت مندوں کو نہیں ملتا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ سادھو سنتوں نے مہاکمبھ میلے میں’پیشوائی‘ اور’شاہی اسنان‘ کو مغلوں کی علامت مانتے ہوئے اس کے نام میں تبدلی کی تجویز وزیر اعلی کے ساتھ میٹنگ میں پیش کی تھی۔ جسے وزیر اعلی نے قبول کرتے ہوئے کوئی متبادل نام رکھتے اس کے سلسلے میں تجاویز طلب کی تھیں۔ اکھاڑا پریشد اور اس کے دوسرے گروپ شری پنچایتی اکھاڑی مہانوارنی نے اپنے الگ الگ نام رکھے تھے۔ اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کی طرف سے پیشوائی کی جگہ پر چھاونی پرویشن اور شاہی اسنان کی جگہ پر ’راجسی اسنان’ناموں کو رکھنے کی تجویر بھی پاس کی گئی تھی۔ وہیں اکھاڑا پریشد کے دوسرے گروپ شری پنچایتی اکھاڑا مہانوارنی کے سکریٹری مہنت یمنا پری کی جانب سے مہاکمبھ کے دعوت نامہ میں شاہی اسنان کی جگہ پر’کمبھ میلہ امرت اسنان‘ اور پیشوائی کی جگہ پر’کمبھ میلہ چھاونی پرویش یاترا‘لکھا گیا تھا۔