بھوپال:10؍فروری:(پریس ریلیز)مہا کمبھ 2025 کے دوران عقیدت مندوں کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستانی ریلوے جنگی پیمانے پر کام کر رہی ہے۔تاکہ عقیدت مندوں کو کنبھ میں لانے اوراسنان کرنے کے بعد ان کے گھرپہنچنے کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ ایک دن پہلے میڈیا میں آئی گمراہ کم رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے وزیرریل اشنوی ویشنو نے نامہ نگاروں کو معلومات دی کہ پریاگ راج خطہ کے تمام آٹھ اسٹیشن بشمول پریاگ راج جنکشن مکمل طور پر کام کر رہے ہیں۔ ریلوے نے عقیدتمندوں کے ہجوم کو سنبھالنے کے لیے اتوار کو 330 ٹرینوں کے ذریعہ ساڑھے 12لاکھ عقیدت مندوں کو ان کے گھرپہنچایا۔ ہجوم کم نہ ہونے کے باوجود آج سہ پہر 3 بجے تک 201 ٹرینیں چلائیں۔ریلوے کے وزیر اور چیئرمین ریلوے بورڈ نے اگلے امرت اسنان، ماگھی پورنیما سے پہلے یاتریوں کے ہجوم کا جائزہ لیا۔