سڈنی، 27 مئی (یو این آئی) آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے خود کو آئی سی سی مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی مہم کے لیے فٹ بتایا۔آل راؤنڈر کو اپریل میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ابتدائی مرحلے کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کے بعد سے انہوں نے کوئی میچ نہیں کھیلا۔ ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک ہفتہ سے بھی کم وقت باقی ہے، مارش اتوار کو ترنداد میں ٹریننگ کے دوران اچھی فارم میں نظر آئے۔ وہ 5 جون کو بارباڈوس میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں عمان کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔مارش نے کرکٹ آسٹریلیا کو بتایاکہ ایک بار جب میں آئی پی ایل سے باہر تھا، ہم نے یقینی طور پر درست ہونے میں اپنا وقت لیا اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے آپ کو تازہ دم کرنے کے لیے تھوڑا سا اضافی وقت ملا”۔مارش کے منگل کو نمیبیا کے خلاف آسٹریلیا کے پریکٹس میچ میں شرکت کا امکان ہے۔ آسٹریلوی کپتان صرف ایک بلے باز کے طور پر کھیلیں گے اور ابھی کچھ عرصے کے لیے بولنگ میں واپس نہیں آئیں گے۔مارش کا کہنا تھا کہ ’فی الحال میں بیٹنگ پر توجہ دوں گا اور امید ہے کہ جلد ہی بولنگ شروع کروں گا۔انہوں نے کہاکہ “ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس گیند کے ساتھ اتنے آپشنز ہیں اور اتنا ٹیلنٹ۔