ایڈیلیڈ :06؍دسمبر:دوسرے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا مضبوط پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ جمعہ کو بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ٹیم صرف 180 رنز بنا سکی۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنا لیے تھے اور ٹیم 94 رنز سے پیچھے تھی۔آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن میک سوینی 38 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ اور مارنس لیبشگن 20 رنز بنا کر لوٹے۔ بھارت کی جانب سے واحد وکٹ جسپریت بمراہ نے حاصل کی، عثمان خواجہ (13 رنز) کو کیچ آؤٹ ہوئے۔ دوسرے دن کا کھیل ہفتہ کی صبح 9:30 بجے شروع ہوگا۔
ہندوستان نے میچ کی پہلی ہی گیند پر یشسوی جیسوال کا وکٹ گنوایا تھا۔ شبمن گل نے 31 اور کے ایل راہول نے 37 رنز بنا کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی ٹیم بکھر گئی، وراٹ کوہلی صرف 7 رنز بنا سکے اور روہت شرما صرف 3 رنز بنا سکے۔ نتیش ریڈی نے 42، روی اشون نے 22 اور رشبھ پنت نے 21 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹ کمنز اور سکاٹ بولینڈ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
گوکیش اور لیرین کے درمیان نواں گیم بھی ڈرا
سنگاپور، 06 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ڈی گوکیش اور دفاعی چمپئن چین کے ڈنگ لیرین کے درمیان جمعہ کے روز کھیلا گیا عالمی شطرنج چمپئن شپ کا نواں گیم بھی برابری پر ختم ہوگیا۔ورلڈ شطرنج چیمپئن شپ 2024 کے فائنل میں ہندوستان کے ڈی گوکیش اور چین کے ڈنگ لیرن کے درمیان 14 کھیل ہونے تھے۔ جس میں سے دونوں کے درمیان نو میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ان نو کھیلوں کے بعد دونوں کا اسکور 4.5-4.5 ہے۔آج کھیلے جانے والے گیم میں دونوں کھلاڑی 54 چالوں کے بعد برابری پر آمادہ ہوئے۔ عالمی چیمپئن شپ میں اب صرف پانچ کھیل باقی ہیں۔