مولانا آزاد قومی یکجہتی کے علمبردار تھے:پروفیسر عبدالرحیم مانو- کالج آف ٹیچر ایجوکیشن، بھوپال میں مولانا آزاد کی حیات اور خدمات کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

0
2

بھوپال،12 نومبر:(پریس ریلیز) مانو- کالج آف ٹیچر ایجوکیشن، بھوپال میں مولانا ابولکلام آزاد کی یوم پیدائش کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی طلبا نے متعدد ثقافتی، ادبی اور کھیل سے متعلق سرگرمیوں میں گرم جوشی کے ساتھ شرکت کی۔پروگرام کی صدارت کے فرائض مانو- کالج آف ٹیچر ایجوکیشن ، بھوپال کے انچارج پرنسپل پروفیسر عبدالرحیم نے کی جبکہ ڈاکٹر تلمیذ نقوی فاطمہ نے مولانا آزاد کی حیات اور خدمات پر مفصّل روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر تلمیذ نے اپنے خطبہ میں کہا کہ مولانا آزاد بہترین ذہن کے مالک تھے۔ انہوں نے بچپن سے ہی ادبی مقالے لکھنا شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم سے متعلق مولانا آزاد کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اپنے صدارتی خطبہ میں پروفیسر عبدالرحیم نے مولانا آزاد کی تعلیمی، ادبی اور سیاسی زندگی پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر عبدالرحیم نے کہا کہ مولانا آزاد تحریک آزادی میں کلیدی کردار ادا کیا، وہ پوری زندگی قومی یکجہتی کے علمبردار رہے۔ انہوں نے اپنی تحریر سے ملک میں انقلاب پیدا کیا- اسکے علاوہ مولانا آزاد ماہر تعلیم اور ایک بہترین صحافی بھی تھے- پروگرام کے دوران طلبا کی ایک جماعت نے ڈاکٹر ناہید جہاں صدیقی کی رہنمائی میں مولانا آزاد پر ڈرامہ پیش کیا۔ ڈاکٹر شیخ عرفان جمیل کی قیادت میں طلبا نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ پروگرام کے آخری مرحلہ میںڈاکٹر شبانہ اشرف،ڈاکٹر نیتی دتا سیخ عرفان جمیل اور فہیم محمّد خان کی رہنمائی میں فاتح طلبا اور ٹیم کو اسناد، میڈل اور ٹرافی تقسیم کی گئی۔ پروگرام کی نظامت عصمہ ظفر ، صدف فاطمہ اور محمّد خالد نے کی۔پرگرام کے اختتام پر ڈاکٹر شبانہ اشرف نےپروگرامیں شریک سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔