مودی 23 اگست کو یوکرین جائیں گے

0
9

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 23 اگست کو روس کے ساتھ جنگ میں تباہ یوکرین کا دورہ کریں گے، امکان ہے کہ وہ وہاں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ تنازعات کے حل کے اقدامات پر بات چیت کریں گے۔مسٹر مودی اس سے قبل 21 اور 22 اگست کو پولینڈ کے دورے پر وارسا میں ہوں گے۔وزارت خارجہ میں سکریٹری (مغرب) تنمے لال نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں مسٹرمودی کے اس دورے کے بارے میں معلومات دی۔ مسٹرمودی سب سے پہلے پولینڈ کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد ایک دن کے مختصر دورہ پر یوکرین کے دارالحکومت کیف جائیں گے۔مسٹرلال نے کہا کہ وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک کی دعوت پر وزیر اعظم مسٹرمودی اس ہفتے 21 اور 22 اگست کو پولینڈ کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔ یہ ایک تاریخی دورہ ہے کیونکہ ہندوستانی وزیر اعظم 45 سال بعد پولینڈ کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب ہم اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولینڈ میں ہندوستانی کمیونٹی کی تعداد تقریباً 25 ہزار ہے۔ اس میں تقریباً پانچ ہزار طلباء شامل ہیں۔ پولینڈ کی حکومت اور عوام نے ہندوستانی طلباء کو نکالنے کے لیے ‘آپریشن گنگا کے دوران یوکرین سے قابل قدر مدد کی پیشکش کی تھی۔ چار ہزار سے زیادہ ہندوستانی طلبہ تھے۔ 2022 میں پولینڈ کے ذریعے نکالاگیا۔