نئی دہلی9جون: وزیر اعظم نریندر مودی نے عہدہ اور رازداری کا حلف اٹھا لیا ہے اور ان کے ساتھ 30 وزرا نے بھی حلف اٹھا لیا۔ اجیت دھڑے کی این سی پی سے کوئی وزیر وزارتی کونسل میں شامل نہیں ہوا۔ این ڈی اے میں دراڑ کی خبروں کے درمیان این سی پی (اجیت پوار) نے خود کہا ہے کہ وہ فی الحال کابینہ میں شامل نہیں ہو رہی۔ این سی پی سے پرفل پٹیل کو وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کا عہدہ دینے کی بات چل رہی تھی لیکن انہوں نے اس سے انکار کر دیا۔ بی جے پی کی حلیف پارٹیوں کے تمام بڑے لیڈروں کو وزیر کے طور پر حلف لینے کے لیے کال کی گئی۔ جن لوگوں کو کال موصول ہوئی وہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر نریندر مودی سے بھی ملے۔ اسی دوران خبر آئی تھی کہ این ڈی اے کی حلیف این سی پی میں کابینہ وزیر کے عہدے کو لے کر لڑائی شروع ہو گئی ہے۔ بعد میں این سی پی نے صاف کیا کہ وہ مرکزی کابینہ میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کے عہدے کے بجائے وزارتی عہدہ چاہتی ہے۔ اس بار میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا کہ ہمیں آزادانہ چارج کے ساتھ وزیر مملکت کے بارے میں معلومات ملی ہیں لیکن پرفل پٹیل خود اس سے قبل حکومت ہند کے کابینہ وزیر رہ چکے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ انہوں نے ہمیں اطلاع دی لیکن ان کے لیے یہ عہدہ سنبھالنا قدرے مشکل ہے۔ جو قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں وہ غلط ہیں، ہم میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔‘‘ وہیں، این سی پی لیڈر پرفل پٹیل نے بھی کہا، ’’اتحاد میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ مجھے آزادانہ چارج کے ساتھ وزیر مملکت کے عہدے کے لیے اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن میں پہلے ہی کابینہ میں وزیر تھا، اس لیے میں نے یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
بستی:09جون(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بستی میں چھاونی تھانے کی پولیس اور ایس او جی، سوات ٹیم نے پولٹری وین سےلوٹ کرنے والے سات لٹیروں کو اتوار کو گرفتار کرلیا۔