نئی دہلی، 4 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو پیرس پیرا اولمپکس کے مختلف مقابلوں میں تمغے جیتنے والے ہندوستانی ایتھلیٹس دیپتی جیونجی، اجیت سنگھ، سندر سنگھ گرجر، شرد کمار اور ماریپن تھنگاویلو کو مبارکباد دی۔مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’پیرا اولمپکس 2024 میں خواتین کے 400 میٹر ٹی20 ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر دیپتی جیونجی کو مبارکباد۔ وہ لاتعداد لوگوں کے لیے انسپریشن ہیں۔ ان کی مہارت اور استقامت قابل تعریف ہے۔انہوں نے دیگر پوسٹ کی سیریز میں جیولین تھرو ایونٹ کے فاتحین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، “اجیت سنگھ کی ایک غیر معمولی حصولیابی، انہوں نے پیرا اولمپکس 2024 میں مردوں کے جیولین تھرو ایف46 ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ کھیل کے تئیں ان کے عزم اور ثابت قدمی نے ہندوستان کو فخر بخشا ہے۔انہوں نے پوسٹ کیا، ’’سندر سنگھ گرجر کی شاندار کارکردگی، پیرا اولمپکس 2024 میں مردوں کے جیولن تھرو ایف46 ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتنا۔ اس کی لگن اور جوش لاجواب ہے۔ اس حصولیابی کے لئے مبارکباد۔
ہائی جمپ ایونٹ کے فاتحین کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے لکھا، ’’شرد کمار نے پیرا اولمپکس 2024 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی63 میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ مستقل مزاجی اور عمدگی کے لیے وہ تعریف کے مستحق ہیں۔ انہیں مبارک ہو۔ وہ پورے ملک کو متاثر کرتے ہیں۔‘‘انہوں نے پوسٹ کیا، ’’مردوں کے ہائی جمپ ٹی63 ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ماریپن تھنگاویلو کو مبارکباد۔ یہ قابل ستائش ہے کہ انہوں نے پیرا اولمپکس کے لگاتار تین ایڈیشنز میں تمغے جیتے ہیں۔ ان کی مہارت، مستقل مزاجی اور عزم غیر معمولی ہے۔