مودی نائیجیریا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

0
1

آبوجا، 17 نومبر (یو این آئی) نائیجیریا نے اتوار کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کو قومی اعزاز ‘گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف نائجریاسے نوازا۔وفاقی جمہوریہ نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے اسٹیٹ ہاؤس میں ایک تقریب میں ہندوستان-نائیجیریا تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے شاندار تعاون ے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو قومی اعزاز ‘گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف نائجریاسے نوازا۔اعزازی خط کے حوالے سے کہا گیا کہ وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان ایک عالمی طاقت کے طور پر قائم ہوا ہے اور اس کی تبدیلی پسند حکمرانی نے سب کے لیے اتحاد، امن اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیا ہے۔ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس اعزاز کو ہندوستان کے لوگوں اور ہندوستان اور نائجیریا کے درمیان دیرینہ تاریخی دوستی کو وقف کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہچان دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور گلوبل ساؤتھ کی خواہشات کے لیے ان کی مشترکہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔وزیر اعظم مسٹرمودی 1969 کے بعد سے اس اعزاز سے نوازے جانے والے پہلے غیر ملکی لیڈرہیں۔