نارائن پور، 23 دسمبر (یو این آئی) منی پور نے پیر کو برابری کے مقابلے میں اڈیشہ کو 1-0 سے شکست دے کر 29ویں قومی خاتون فٹ بال چیمپئن شپ جیت لی۔چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں منعقدہ قومی خاتون فٹ بال ٹورنامنٹ کا آج خطابی مقابلے کے ساتھ اختتام ہوگیا۔فائنل میچ منی پور اور اڈیشہ کے درمیان کھیلا گیا جہاں ایک برابری کے مقابلے میں منی پور نے ایک گول کر کے اپنا تسلط برقرار رکھا اور میچ جیت لیا۔
تشدد سے جل رہے منی پور کی ٹیم نے جیت حاصل کرنے کے بعد کہا کہ وہاں حالات بالکل بھی ٹھیک نہیں ہیں۔ فٹ بال کھیلنے کا وقت نہیں مل رہا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد وہ صرف 10 دن پریکٹس کرنے کے بعد کھیلنے کے لیے بستر آئی ہے۔ محنت اور ٹیم ورک کی وجہ سے ہم نے اپنی ریاست کو تحفہ دیا ہے۔چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ ابوجھماڑ علاقے میں جہاں پہلے گولیوں کی آوازیں گونجتی تھیں، اب فٹبال کا شور سنائی دینے لگا ہے۔ گولیوں کی جگہ اب دنادن گول کئے جارہے ہیں۔نارائن پور میں فٹ بال میچ میں دس ریاستوں کی خاتون کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ رام کرشنا مشن آشرم کے میدان میں 29ویں قومی خاتون فٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں منی پور، سکم، مغربی بنگال،