بھوپال۔29 فروری (پریس ریلیز) گذشتہ رات آل منصوری سماج سوسائٹی مدھیہ پردیش کی جانب سے رونق شادی ہال، چکلوڈ روڈ جہانگیر آباد بھوپال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منصوری سماج کے ریاستی صدر جاوید منصوری نے ایم ایل اے عارف مسعود کو پگڑی پہنا کر، شاندار شیلڈو شال سے اعزاز اور استقبال کیا۔اس موقع پر کئی کونسلرز،سماجی کارکنان،کئی سوسائٹیوں کے صدور اور منصوری برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔جاوید منصوری نے کئی سماجی کارکنان اور کونسلرز عارف مسعود فینس کلب کے صدر عبدالنفیس اور فینس کلب کے تمام دوستوں کا بھی اعزاز کیا گیا ۔پروگرام کے آخر میں عبدالجبار خان نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔پرواگرام کی نظامت ممتاز نواب نے بخوبی انجام دی ۔