راجکوٹ، 15 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان اسمرتی مندھانا نے بدھ کو آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بین الاقوامی ون ڈے کیریئر کی 10ویں سنچری بنائی۔ آج یہاں آئرلینڈ کی خواتین ٹیم کے خلاف مندھانا نے صرف 70 گیندوں میں اپنی 10ویں ون ڈے سنچری مکمل کی۔ یہ کسی بھی ہندوستانی خاتون کھلاڑی کی جانب سے اب تک کی تیز ترین سنچری ہے۔ مندھانا نے سات ون ڈے میچوں میں دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ آج مندھانا نے 80 گیندوں میں 12 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 135 رنز کی سنچری اننگز کھیلی۔