نئی دہلی/گوہاٹی، 24 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے بدھ کو کہا کہ ترنمول کانگریس کی لیڈر ممتا بنرجی انڈیا اتحاد کا ایک اہم حصہ ہیں اور ان کے بغیر اس اتحاد کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے آج آسام کے گوہاٹی میں ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا ممتا نے کہا کہ ہم بی جے پی کو شکست دینا چاہتے ہیں۔ ’’ہم بی جے پی کو شکست دینے کے لیے کوئی قدم پیچھے نہیں چھوڑیں گے اور اسی جذبے کے ساتھ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیا ئے یاترا مغربی بنگال میں داخل ہو رہی ہے۔‘‘ بھارت جوڑو نیا ئے یاترا سے متعلق محترمہ ممتا کے بیان پر انہوں نے کہا کچھ رکاوٹیں آتی رہتی ہیں، انہیں دور کیا جا رہا ہے۔