علی گڑھ :9مارچ (پریس ریلیز)ڈاکٹر ذاکر فاؤنڈیشن کے ذریعہ ادب ،زبان ،تہذیب و ثقافت،صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ہر سال ذاکر حسین میموریل قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا جاتا ہے ۔فاونڈیشن کے ذریعے گذشتہ بیس سالوں سے یہ قومی ایوارڈ دیا جا رہا ہے ۔امسال یہ با وقار قومی ایوارڈ اُردو کے ممتاز محقق ،ادیب و صحافی ڈاکٹر مہتاب عالم کو دیا گیا ہے ۔ڈاکٹر مہتاب عالم کا شمار اردو کے ممتاز ادیب , محقق ،صحافی و شاعر میں ہوتا ہے ۔مختلف موضوعات پر ابتک انکی سولہ کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں ۔پروگرام میں ڈاکٹر ذاکر حسین فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد پر فاؤنڈیشن کے صدر ندیم راجہ نے تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ندیم راجہ نے ڈاکٹر مہتاب عالم کی خدمات پرروشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ مہتاب عالم سرسید مشن کے حقیقی معنوں میں علمبردار ہیں۔ڈاکٹر مہتاب عالم کی تحریر و تقریر میں تعلیم کے فروغ کا مشن نمایاں رہتا ہے۔ان کی کتابیں نہ صرف نصاب کاحصہ ہیں بلکہ ہندستان اوراس کےباہر کی یونیورسٹیوں میں ان پر تحقیقی کام جاری ہے۔ ڈاکٹر ذاکر حسین فاؤنڈیشن ڈاکٹر مہتاب عالم کو ذاکر حسین میموریل قومی ایوارڈ دینے اور فخر محسوس کرتی ہے۔
جبکہ ڈاکٹر شارق عقیل نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ایوارڈ تقریب کے موقع پر ندیم راجہ ،ساجدہ ندیم ،پروفیسر ایف ایس شیرانی ،ڈاکٹر شارق عقیل ،ممتاز شاعر فاروق جائسی خصوصی طور پر موجود تھے ۔