ممبر یونٹ سے ڈاؤن لوڈ ہوں گے کھلاڑیوں کے شناختی کارڈ: ہاکی انڈیا

0
10

نئی دہلی، 6 جولائی (یو این آئی) ہاکی انڈیا کی ای گورننس کی ایک اہم پہل کے تحت کھلاڑی اب اپنے شناختی کارڈ براہ راست ممبر یونٹ پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ہاکی انڈیا نے آج سے کھلاڑیوں کو ڈیجیٹل شناختی کارڈ جاری کرنے کا نظام شروع کر دیا ہے۔ یہ نیا نظام شناختی کارڈ کے اجراء کے عمل کو آسان بناتا ہے۔ یہ کئی اہم خصوصیات پیش کرتا ہے۔ رجسٹریشن اور منظوری کے عمل میں ممبر یونٹ پورٹل پر کھلاڑیوں کی رجسٹریشن، تمام مطلوبہ ذاتی تفصیلات اور دستاویزات پیش کرانا، ممبر یونٹ کی جانب سے پروفائل کا جائزہ، ہاکی انڈیا کو منظور شدہ پروفائل پیش کرنا، ہاکی انڈیا کے ذریعے حتمی جائزہ اور منظوری اور آخر میں کھلاڑیوں کو ممبر یونٹ پورٹل پر اپنی تفصیلات درج کرکے براہ راست ڈیجیٹل شناختی کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کی اہلیت شامل ہے۔ان سہولیات کے بارے میں ہاکی انڈیا کے صدر دلیپ سنگھ ٹرکی نے کہا ’’ہمیں آدھار کارڈ ماڈل کی طرح ڈیجیٹل کھلاڑی شناختی کارڈ متعارف کرانے پر بہت فخر ہے۔ یہ ایک اچھی پہل ہے۔ ہاکی انڈیا کی یہ پہل نہ صرف ہمارے کھلاڑیوں کے لیے شناختی کارڈ حاصل کرنے کے عمل کو ہموار کرتی ہے بلکہ قابل رسائی اور سہولت میں بھی کافی حد تک اضافہ کرتی ہے۔ انتظامی عمل کو جدید اور آسان بنانے کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، یہ اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔‘‘
ہاکی انڈیا کے سکریٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیئر شناختی کارڈ کا اجراء ہاکی انڈیا کی اختراع اور کارکردگی کے تئیں لگن کا ثبوت ہے۔ اس ڈیجیٹل سسٹم کو اپنانے سے ملک بھر کے کھلاڑی تیزی سے اور محفوظ طریقے سے اپنے شناختی کارڈ حاصل کر سکیں گے۔ یہ پہل ہمارے کھلاڑیوں اور معاون عملے کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ہماری مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ’’یہ کھلاڑیوں کے لیے دستیاب بہترین وسیلہ ہے۔‘‘