ممبئی، یکم فروری (یواین آئی) سدیش لاڈ (145)، آکاش آنند (103)، شمس ملانی (110) اور کپتان اجنکیا رہانے (96) کی شاندار اننگز کے بعد شاردول ٹھاکرکل (8 وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت ممبئی نے ہفتہ کو رنجی ٹرافی الیٹ گروپ اے مقابلے میں میگھالیہ پراننگ اور 456 رنوں سے بڑی جیت درج کی ہے۔میگھالیہ نے کل کی دوسری اننگ میں دو وکٹ پر 27 رنزسے آگے کھیلنا شوع کیا۔ شاردول ٹھاکر نے ارپت بھٹیوارا (6) کو آؤٹ کرکے ممبئی کو تیسری کامیابی دلائی۔ کشن لنگڈوہ (39) کو بھی شاردول نے آؤٹ کیا۔ ممبئی کے بولنگ اٹیک کے خلاف میگھالیہ کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک ٹک نہیں سکا۔ سمت کمار (13)، بالاچندر انیرودھ (24)، جسکیرت سنگھ (15)، پرنگسانگ سنگما (15)، کپتان آکاش چوہدری (0) اور انیش چرک دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ میگھالیہ کی پوری ٹیم دوسری اننگ میں 30.1 اوور میں 129 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ممبئی کی جانب سے شاردول ٹھاکر اور تنوش کوٹیان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ شمس ملانی اور ایس ڈی سوزا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔پہلی اننگ میں بلے بازی کرنے آئی میگھالیہ کو ممبئی کے گیند بازوں نے 86 رنز پر ڈھیر کردیا تھا۔اس کے بعد ممبئی نے اپنی پہلی اننگ 671 رنز سات وکٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔