26ستمبر: ممبئی میں جمعرات کو وقف بل پر پارلیمانی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کے دوران شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور اپوزیشن جماعتوں نے واک آؤٹ کر دیا۔ تاہم کچھ دیر بعد اجلاس دوبارہ شروع ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران شیو سینا کے ایم پی نریش مہاسکے اور ٹی ایم سی کے کلیان بنرجی آپس میں جھگڑ پڑے۔ گلشن فاؤنڈیشن وقف بل کی حمایت کر رہا تھا۔ اسی دوران نریش مہاسکے نے کلیان بنرجی کو روکنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ ماحول گرم ہوا تو چیئرمین نے بھی مداخلت کی۔ بالآخر اپوزیشن جماعتوں کے تمام نمائندوں نے انہیں اجلاس سے باہر نکالنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، کچھ باہمی بات چیت کے بعد اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جے پی سی کا اجلاس پھر شروع ہو گیا۔ خیال رہے کہ مرکزی کابینہ نے وقف ایکٹ میں تقریباً 40 ترامیم کو منظوری دے دی ہے۔ ان ترامیم کا مقصد وقف بورڈ کی کسی بھی جائیداد کو ‘وقف جائیدادکے طور پر نامزد کرنے کے حق کو محدود کرنا ہے۔ جائیدادوں پر کئے گئے دعووں کی لازمی طور پر وقف بورڈ سے تصدیق کی جائے گی۔ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد وقف املاک کے انتظام اور منتقلی میں بڑی تبدیلی آئے گی۔