ممبئی، 30 جنوری (یواین آئی) شاردول ٹھاکر (چار وکٹ) اور موہت اوستھی (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد لاڈ (89 ناٹ آؤٹ) اور اجنکیا رہانے (ناٹ آؤٹ 83) کی نصف سنچری اننگز کی بنیاد پر ممبئی نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے میں دو وکٹوں پر 213 رنز بنا کر 127 رنز کی برتری کے ساتھ میچ پر مضبوط گرفت کر لی ہے۔ میگھالیہ کے 86 رنز کے جواب میں بلے بازی کرنے آئی ممبئی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے اپنا پہلا وکٹ آیوش مہاترے (پانچ) کی صورت میں گنوایا۔ اموگھ بھٹکل (28) 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سدھیش لاڈ اور اجنکیا رہانے نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے تحمل سے بلے بازی کی اور اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر ممبئی نے 59 اووروں میں دو وکٹوں پر 213 رنز بنائے اور 127 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ کریز پر سدھیش لاڈ (89 ناٹ آؤٹ) اور اجنکیا رہانے (83 ناٹ آؤٹ) موجود تھے۔ میگھالیہ کی طرف سے آکاش چودھری اور انیش چرک نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ ممبئی نے آج یہاں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آئی میگھالیہ کی شروعات بہت خراب رہی۔ شاردول ٹھاکر اور موہت اوستھی کی مہلک بولنگ کے سامنے میگھالیہ صرف دو رنز کے اسکور پر چھ وکٹ گنوانے کے بعد مشکل میں پڑ گئی۔ ایسے وقت پرنگ سنگما اور آکاش چودھری نے اننگز کو قابو کرنے کی کوشش کی۔ اوستھی نے آکاش چودھری (16) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔