ممبئی :09؍جنوری:(پریس ریلیز)- ممبئی میں سہ روزہ جشن اردو کا جمعہ 10- جنوری سے آغاز ہورہا ہے ۔ممبٰی یونیورسٹی کے مراٹھی بھاشا بھون اور جے پی نائک بھون میں منعقد ہونے والے اس جشن کا اتوار12- جنوری کو اختتام عمل میں آئے گا، میگزین ” اردو چینل کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس جشن کے کلیدی ذمہ داروکنوینر اسسٹنٹ پروفیسر اردو ممبئی یونیورسٹی قمر صدیقی اور معاون ڈاکٹرذاکر خان ذاکر( لکچررنورالاسلام کالج بھیونڈی ـ ممبئی ) کے حوالے سے جناب محمد حسام الدین ریاض نے بتایا کہ اس عظیم الشان اور باوقار جشن اردو کاجمعہ 10- جنوری کو پروفیسر رویندراڈی کلکرنی وائس چانسلر یونیورسٹی آف ممبئی افتتاح کریں گے اسسٹنٹ پروفیسر قمرصدیقی نے مزید بتایا کہ جمعہ 10- جنوری کومولانا حسرت موہانی کی یاد میں مراٹھی بھاشابھون ممبئی یونیورسٹی میں شام 4 بجے سے 15-6 بجے تک کثیر لسانی مشاعرہ ہوگا رشید خان اشرف ناسک ‘ نوشاد مومن کلکتہ ‘ عبید حارث ممبئی ‘ عبداللہ ندیم ممبئی ‘ مینو مدان ممبئی ‘ پروفیسر ونودکمرے ممبئی ‘ اعجاز ہندی ممبئی ‘ پرینکا چودھری پونہ ‘ ابھیشک اوچار پونا ‘ سعید اختر بستوی سنت کبیر نگر ‘ راغب ارشاد ممبئی ‘ سُنیل اوچارممبئی عمران فارس جلگاؤں کلام سنائیں گے ڈاکٹرعمیر منظور لکھنو کی نظامت ہوگی پروفیسر شاہ عالم دہلی اور پروفیسر محفوظ احمد صدر شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ مہمان خصوصی ہوں گے پروفیسر سہاس پیڈ نیکر سابق وائس چانسلر ممبئی یونیورسٹی صدارت کریں گے اس کے بعد ڈرامہ ” خودساختہ نقاد سے انٹرویو( ڈاکٹر مزمل سرکھوت ) پیش کیا جائے گا۔ دوسرے دن ہفتہ 11- جنوری کو صبح 11بجے سے 12بجے تک اسکول ‘ جونیر کالج اور یونیورسٹی طلباء کے لئے مضمون نویسی مقابلہ ہوگا بعد ازاں خطاطی مقابلہ ‘ ڈرائنگ مقابلہ ‘ مہندی ڈیزائن مقابلہ ہوگا بعد ازاں ترجمہ نگاری کی اہمیت پر اجلاس اور شاعرات کے مشاعرہ کے علاوہ محفل لطیفہ گوئی ( اخترخان اور عبدالباسط) منعقد ہوگی اردوکے معروف افسانہ نگاروں کے ذریعہ محفل افسانہ خوانی دوپہر ایک بجے سے 2 بجے تک ہوگی ڈاکٹر صادقہ نواب سحر(کھتولی) صدارت کریں گی رحمن عباس ممبئی مہمان خصوصی ہوں گے صابرین خان ممبئی ‘ محمد علیم اسماعیل ( ناندورہ ) ‘ ہاشم خان ( ممبرا) اور ایم مبین ( ممبرا) افسانے سنائیں گے وسیم عقیل شاہ کی نظامت ہوگی میراادبی سفر ( جاوید صدیقی ) ‘ ڈرامہ پنڈت اور پٹھان ( مجیب خان ) کے بعد نوجوانوں کا مشاعرہ ہوگا انعامات کی تقسیم کے بعد محفل مرثیہ خوانی ( ڈاکٹر شعور اعظمی ) منعقد ہوگی۔
تیسرے دن اتوار 12- جنوری کوصبح 30-10 بجے سے 30-12بجے تک ممبئی یونیورسٹی کے مراٹھی بھاشا بھون میں بیت بازی مقابلہ ہوگا جے پی نائک بھون میں 11بجے سے 12 بجے دوپہر تک مذاکرہ ” کوکن میں اردو” منعقد ہوگا ‘ پھر اسی مقام پر12 سے ایک بجے تک مذاکرہ ” اردو اور مراٹھی کا رشتہ ” اور ایک بجے سے 2 بجے تک مذاکرہ ” بھیونڈی میں اردو ” منعقد ہوگا اس کے بعد مراٹھی بھاشا بھون میں مذاکرہ دھوپ کے دریچے ” کے علاوہ ” صحت وسماج ” اور ڈرامہ “الوداع” (عدنان سرکھوت ) منعقد ہوگا 3بجے سے 30-5بجے تک آل انڈیا مشاعرہ ہوگا ۔آل انڈیا مشاعرہ میں ممتاز شاعر خان شمیم بطورِ مہمان خصوصی شرکت کرینگے جبکہ ممتاز ادیب و صحافی ڈاکٹر مہتاب عالم بطورِ مہمان اعزازی موجود رہیں گے ۔
مشاعرہ کی صدارت کے فرائض مشہور شاعر قیصر خالد انجام دیں گے جبکہ نظامت کے فرائض مہاراشٹر کے اہم شاعر یوسف دیوان انجام دیں گے ۔مشاعرہ میں جو شعراء کلام پیش کریں گے ان میں ذاکر خان ذاکر ،اسلم حسن ،ڈاکٹر قمر صدیقی ،عبید اعظم اعظمی ، پروفیسر سلیم محی الدین ،حامد اقبال صدیقی ،شاہد لطیف ،راجیش ریڈی ،شمیم عبّاس ،ذیشان ساحر ،وسیم خان وسیم ، فیضان شہپر ، طہ صدیقی ، احمد معراج ، سنتوش سنگھ ، بشر رضوی ،خان رضوان ،نوین جوشی نوا کے نام قابل ذکر ہیں ۔آل انڈیا مشاعرہ کے بعد انعامات کی تقسیم اور گیت سنگیت ( گاتھا جادھواورگندھار جادھو) پر اس جشن کا اختتام عمل میں آئےگا اسسٹنٹ پروفیسر قمرصدیقی نے اساتذہ ‘ پروفیسرس ‘ ڈاکٹرس ‘ انجینیرس ‘ وکلاء برادری ‘اور دیگر تمام محبان اردوسے اس تاریخ ساز جشن میں مع احباب شرکت کی خواہش کی ہے