ممبئی ،18دسمبر(یواین آئی)انجمن اسلام الانا انگلش ہائی اسکول نے ہرکٹ ہیرش شیلڈ فائنل میں شاندارکامیابی حاصل کی ہے اور ماڈرن انگلش اسکول چیمبورکو شکست فاش دی،اس موقع پر انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ انجمن کے دیڑھ سوسال مکمل ہونے پر اس کامیابی سے خوشی دوبالا ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لیے ٹیسٹ کھلاڑی غلام پرکار کی خدمات حاصل کی گئی اور اسکول کے احاطہ میں پیچ کو دوبارہ تیار کیاگیا جوکہ کامیابی کا باعث بنی ہے۔صدر انجمن اسلام ٹورنامنٹ کے دوران آئی سی سی کے برابون اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں موجودرہے،افتتاح کے موقع پر اداکار بومن ایرانی بھی شریک ہوئے۔صدر ظہیر قاضی بھی کالج میں کرکٹر تھے اور انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،آج ماڈرن اسکول کو شکست دی اس سے قبل پہلی اننگز میں انجمن اسلام نے 267 رنز بنائے تھے اور حریف ٹیم کو 264 رنوں پرآل آوٹ کردیا۔آج کے میچ میں کامیابی میں سبھی کا ساتھ شامل ہے۔