کوالالمپور، 23 جنوری (یو این آئی) اسابی کالینڈر (30) رن کے بعد سمارا رام ناتھ (چار وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے جمعرات کو میزبان ملیشیا کو 53 رن سے شکست دے کر خواتین کے انڈر 19 ٹی-20 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔ویسٹ انڈیز کے 112 رنز کے جواب میں بلے بازی کرنے اتری ملیشیا کی پوری ٹیم ویسٹ انڈیز کے گیند بازی اٹیک کے سامنے 18 اوورز میں 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نور دانیہ سیوہادا نے 12 رنز بنائے۔ باقی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سمارا رام ناتھ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ نجانی کمبر بیچ اور ایرن ڈین نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ جی کلاکسٹن کو ایک وکٹ ملا۔اس سے قبل آج یہاں ملیشیا کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے آسابی کالینڈر (30)، جی کلاکسٹن (19) اور ابیگیل برائس (14) کی اننگز کی مدد سے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 112 رنز بنائے۔ ملیشیا کی جانب سے سیتی نجوا اور نور عزت السیافقا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نور دانیہ سیوہادا اور فاطین فکیہا اڈانی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔