بھوپال:18جنوری:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے چھندواڑہ ضلع میں ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میںمیں ذمہ داریوں کی ادائیگی کرتے ہوئے مدھیہ پردیش پولس کے بہادر اے ایس آئی نریش شرما کی المناک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مسٹر شرما کا انتقال تکلیف دہ ہے۔ میں اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ بہادر پولس اہلکار کو شہید کا درجہ دیا جائے گا اور ریاستی حکومت ان کے خاندان کو ’شردھا ندھی‘ کے طور پر ایک کروڑ روپے کی رقم فراہم کرے گی۔ ساتھ ہی آنجہانی مسٹر شرما کے خاندان کے ایک رکن کو بھی سرکاری نوکری دی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ اس واقعہ کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں ایسا ناقابل معافی جرم کرنے والے کسی بھی ملزم کو بخشا نہیں جائے گا۔