بھوپال۔31؍ جنوری (شہری نمائندہ)الحمد اللہ نادرہ کامپلکس میں واقع حبیب ٹوراینڈ ٹریلوس کے زیراہتمام ۲۵افراد کا گروپ گذشتہ دنوںبھوپال سے عمرہ کیلئے روانہ ہوا۔ جس میں مفتی عبدالمعبود قاسمی (استاذ جامعہ ترجمہ والی مسجد موتیاپارک)شامل تھے، جو کہ ۲۰یوم کا عمرہ کا سفربخوبی مکمل کرکے ۲۹؍ جنوری بھوپال واپس آگئے ہیں۔مفتی عبدالمعبود قاسمی نے گروپ لیڈر کی ذمہ داری سنبھالی اور گروپ والوں کی قدم بقدم حرمین شریفین کی ہر جگہ پررہنمائی کی،نیزعمرہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ گروپ والوں کو مکہ ومدینہ کی مقامات مقدسہ نیزتاریخی مقامات مثلا طائف ،جعرانہ بدر،احد،وادی جن ودیگرقابل ذکر مقامات کی زیارت کرائی۔مذکورہ گروپ کی اہم خاصیت یہ ہے کہ اس گروپ میں ہمیشہ کوئی نہ کوئی عالم ومفتی گروپ ممبران کی رہنمائی کرتا ہے۔یہ معلومات مفتی عبدالمعبود قاسمی نے روز نامہ ندیم کے شہری نمائندہ سلمان خان کو بذریعہ فون پر دی ۔