جبلپور۔ 7/ جنوری ( پریس ریلیز) میٹرو ایونٹ کے روح رواں غلام غوث کی اطلاع کے مطابق بھوپال کے معروف شاعر ادیب و محقق حضرت کوثر صدیقی صاحب کا ترانہ پرچم اردو گزشتہ شب گوہل پور اردو اسکول کے میدان میں آراستہ میوزیکل پروگرام میں لائیو گاکر نیہا انصاری اور ای، ڈبلیو ، ایس ،اسکول کی طالبات شفا کوثر یاسمین فاطمہ اور منتشا انجم نے خوب داد وتحسین وصول حاصل کیا ۔ موقع تھا مشہور گلوکار مرحوم محمد رفیع کی یاد میں سوویں سالگِرہ کے موقع پر منعقد پروگرام “سو سال پہلے ” میں یہ ترانہ گونجا ۔میٹرو ایونٹ کی جانب سے منعقد اس محفل میں پہلے ترانہ پرچمِ اردو ویڈیو پروجیکٹر سے اسکرین پر پلے کیا گیا اس کے بعد غلام غوث کے ساتھ طالبات نے اسٹیج پر لائیو گاکر واہ واہی بٹوری۔ قابِل ذکر ہے کہ کمال پبلیکیشن جبلپور نے گزشتہ سال اس ترانے کو بھوپال کے ہندی بھون میں جناب دیوی سرن کی صدارت میں مشہور فلم سازورائٹر، رومی جعفری ، اداکار و ڈائریکٹر ،انو کپور کی موجودگی میں ڈاکٹر نصرت مہدی ، ڈائریکٹر مدھیہ پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈمی بھوپال کے دست مبارک سے لانچ کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر ملک کی کئی مقتدر و محترم ادبی شخصیات و ناموران ہند موجود تھے۔
محمد رفیع سے منسوب تقریب”سو سال پہلے “کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر، ودھایک لکھن گھنگوریا صاحب،سابق نائب چیئرمین جے ڈی اے قدیر سونی صاحب اوردیگرمہمانان معظم جناب یعقوب انصاری،پارشد، جناب غلام حسین پارشد،جناب ہیرا پارشد ،جناب انور حسین سابق چیئرمین انجمن اسلامیہ، معروف کانگریسی رہنما امین قریشی، سماجی بصیرت کے مصدر کہے جانے والےڈاکٹر شعیب حسن ،مالگزا بھوپندر یادو، مظہر عثمانی اور کمال پبلیکیشن کے ڈائریکٹر فیروز کمال
٘ودیگر صاحبان وفکر موجود تھے ۔ کمال پبلیکیشن کے اس کارنامہ کو تاریخی قرار دیا گیا، عزت مآب لکھن گھنگوریا،محترم قدیر سونی جناب امین قریشی، جناب یعقوب انصاری صاحبان ودیگر شرکاء نے کہا کہ مستقبل قریب میں پبلیکیشن کے کار نامہ کے اعتراف میں جلسہ پذیرائی منعقد کیا جائےگا۔
تقریب میں پبلیکیشن کی جانب سے سند اعزاز گلوکار غلام غوث، موسیقار ببلو میتھیوز ،فوٹو گرافر ظفر شاہ ،طالبہ شفا کوثر، یاسمین فاطمہ،منتشا انجم کواور جناب درگیش ویوہار، محمد نثار صاحب کو رفیع سمان عطا کئے گئے۔اشفاق کمال صاحب کو احسن اور تاریخی تخلیق کے ساتھ ساتھ طباعت واشاعت میں بے مثال کارکردگی کیلئے لکھن گھنگوریا، قدیر سونی، یعقوب انصاری پارشد ، ہیرابھائی پارشد ، غلام حسین پارشد صاحبان نےسند اعتراف عطا فرمایا ڈاکٹر شعیب حسن صاحب کو ان کی سماجی تعلیمی وادبی خدمات کے لئے اعزاز دیا گیا۔۔
استقبالیہ تقریب کے بعد گلوکار محمد رفیع کے گائے گئے نغمات کو شہر جبلپور کے گلوکاروں نے گاکر خراج عقیدت پیش کیا- حکومت ہند سے مطالبہ کیا گیا کہ محمد رفیع صاحب کے لئےبھارت رتن ایوارڈ تفویض کیا جائےاس کے لئے میٹرو ایونٹ کی جانب سے کلکٹر جبلپور کو میمورنڈم سونپا جائے گا۔