بھوپال، 15 مارچ ۔ بھوپال کے ادبی حلقے میں اس وقت غمگین ماحول بن گیا جب بدر واسطی سے یہ خبر ملی کہ بھائی صاحب انتقال کر گئے۔ بھوپال کے مقبول اور معروف شاعر ، ناظم ، ادیب ، مترجم جناب بدر واسطی کے برادرِ اکبر محترم مصباح الحسن صاحب 75 سال کی عمر میں آج اعلیٰ الصباح اس دنیائے فانی سے رخصت ہوکر اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے ہیں۔ مرحوم انتہائی ملنسار اور زندہ دل شخصیت کے مالک تھے مدھیہ پردیش حکومت کے محکمۂ جنگلات میں آپ ایک بڑے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے آپ طویل عرصے سے لیور کے انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھے اور شہر بھوپال کے چرائیو اسپتال میں داخل تھے اور آج صبح انھوں نے آخری سانس لی ۔ مرحوم مولانا عمران خان صاحب کے خاندان کے داماد بھی تھے شہر کی بڑی مقتدر شخصیات کی موجودگی میں سیفیہ کالج کے نزدیک والے قبرستان میں آپ کو سپردخاک کیا گیا