مظفرنگر:22جنوری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کھتولی علاقے میں ایک گھر میں ہی اسٹور کئے گئے آتش بازی کے گودام میں پیر کی صبح خوفناک دھماکے میں دو لڑکوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ موصول اطلاع کے مطابق کھتولی تھانہ علاقے کے گاؤں کیلاوڑا میں راشد کے مکان کے اوپری حصے میں پٹاخوں کا گودام بنایا گیا ہے۔آج صبح تقریبا 8بجے پٹاخوں کے گودام میں لگی آگ سے خوفناک دھماکے سے ہر کوئی سہم گیا۔موقع پر پہنچے مقامی افراد نے دیکھا کہ شاداب ولد شکیل کی آتش بازی کے گودم میں دھماکہ میں مکان کی چھت گر گئی۔ اس حادثے میں دیپانکر ولد رشی پال اور پارس ولد گجے نامی دو بچے شدید طور سے جھلس جانے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔مقامی افراد نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے موقع واردات کا معائنہ کیا۔ کچھ ہی دیر میں سی او کھتولی ڈاکٹر روی شنکر و انسپکٹر کھتولی مکیش کمار نے مواقع واردات کا معائنہ کیا۔ پولیس نے اس واقعہ میں تقریبا 40فیصدی جھلسے راشد کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی دونوں بچے آتش بازی کی دوکان میں کام کررہے تھے۔ تیز دھماکے سے گاؤں میں افراتفری مچ گئی۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجوانے کے ساتھ ہی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔